Sub-Chapter (Baab)

Sahih Al Bukhari 257

ہمیں موسى بن اسماعیل نے حدیث بیان کی، انہوں نے کہا: ہمیں عبد الواحد نے حدیث بیان کی از الامش از سالم بن ابي الجعد از کریب

از حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہ ، وہ بیان کرتے ہیں کہ حضرت میمونہ رضی اللہ عنہا نے کہا: میں نے نبی ﷺ کے غسل کے لیے پانی رکھا ، آپ نے دو یا تین بار ہاتھوں کو دھویا ، پھر اپنے بائیں ہاتھ پر پانی ڈالا پھر اپنی شرم گاہ کو دھویا پھر اپنے ہاتھ کو زمین پر رگڑا پھر کلی کی اور ناک میں پانی ڈالا اور اپنے چہرے اور دونوں ہاتھوں کو دھویا پھر اپنے تمام جسم پر پانی بہا یا پھر اس جگہ سے منتقل ہوئے اور اپنے پیروں کو دھویا ۔

حَدَّثَنَا مُوسَى، قَالَ حَدَّثَنَا عَبْدُ الْوَاحِدِ، عَنِ الأَعْمَشِ، عَنْ سَالِمِ بْنِ أَبِي الْجَعْدِ، عَنْ كُرَيْبٍ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ

قَالَ قَالَتْ مَيْمُونَةُ وَضَعْتُ لِلنَّبِيِّ صلى الله عليه وسلم مَاءً لِلْغُسْلِ، فَغَسَلَ يَدَيْهِ مَرَّتَيْنِ أَوْ ثَلاَثًا، ثُمَّ أَفْرَغَ عَلَى شِمَالِهِ فَغَسَلَ مَذَاكِيرَهُ، ثُمَّ مَسَحَ يَدَهُ بِالأَرْضِ، ثُمَّ مَضْمَضَ وَاسْتَنْشَقَ وَغَسَلَ وَجْهَهُ وَيَدَيْهِ، ثُمَّ أَفَاضَ عَلَى جَسَدِهِ، ثُمَّ تَحَوَّلَ مِنْ مَكَانِهِ فَغَسَلَ قَدَمَيْهِ‏.‏

Grade:

Reference: Sahih Al Bukhari 257