Sahih Al Bukhari 256

ہمیں ابو نعیم نے حدیث بیان کی، انہوں نے کہا: ہمیں معمر بن يحيى بن سام نے حدیث بیان کی ، انہوں نے کہا: مجھے ابو جعفر نے حدیث بیان کی، انہوں نے کہا :

مجھ سے حضرت جابر رضی اللہ عنہ نے بیان کیا، انہوں نے کہا: میرے پاس آپ کے عم زاد آئے تھے ، اس سے ان کی مراد حسن بن محمد الحنفیہ تھے ، انہوں نے کہا: غسل جنابت کس طرح ہوتا ہے ؟ تو میں نے کہا: نبی تین بار ہتھیلیوں میں پانی لیتے اور اس کو اپنے سر پر ڈالتے ، پھر اپنے تمام جسم پر پانی ڈالتے ، مجھ سے حسن نے کہا میں بہت زیادہ بالوں والا شخص ہوں، تو میں نے کہا : نبی ﷺ کے بال آپ سے بہت زیادہ تھے ۔

حَدَّثَنَا أَبُو نُعَيْمٍ، قَالَ حَدَّثَنَا مَعْمَرُ بْنُ يَحْيَى بْنِ سَامٍ، حَدَّثَنِي أَبُو جَعْفَرٍ، قَالَ

قَالَ لِي جَابِرٌ أَتَانِي ابْنُ عَمِّكَ يُعَرِّضُ بِالْحَسَنِ بْنِ مُحَمَّدٍ ابْنِ الْحَنَفِيَّةِ قَالَ كَيْفَ الْغُسْلُ مِنَ الْجَنَابَةِ فَقُلْتُ كَانَ النَّبِيُّ صلى الله عليه وسلم يَأْخُذُ ثَلاَثَةَ أَكُفٍّ وَيُفِيضُهَا عَلَى رَأْسِهِ، ثُمَّ يُفِيضُ عَلَى سَائِرِ جَسَدِهِ‏.‏ فَقَالَ لِي الْحَسَنُ إِنِّي رَجُلٌ كَثِيرُ الشَّعَرِ‏.‏ فَقُلْتُ كَانَ النَّبِيُّ صلى الله عليه وسلم أَكْثَرَ مِنْكَ شَعَرًا.‏

Grade:

Reference: Sahih Al Bukhari 256