ہمیں ابونعیم نے حدیث بیان کی ، انہوں نے کہا: ہمیں ابن عیینہ نے حدیث بیان کی از عمرو از جابر بن زید
از حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہ ، انہوں نے بیان کیا کہ نبی علیہ السلام اور حضرت میمونہ رضی اللہ عنہا ایک برتن سے پانی لے کر غسل کرتے تھے ۔ اور یزید بن ہارون اور بہر اور الجدی نے از شعبہ بیان کیا : وہ برتن ایک صاع کے اندازے کا تھا۔
امام عبد اللہ (بخاری) نے کہا : ابن عیینہ نے اخیر میں کہا از حضرت ابن عباس از حضرت میمونہ رضی اللہ عنہا روایت ہے اور صحیح وہ ہے جو ابو نعیم نے روایت کی ہے۔
حَدَّثَنَا أَبُو نُعَيْمٍ، قَالَ حَدَّثَنَا ابْنُ عُيَيْنَةَ، عَنْ عَمْرٍو، عَنْ جَابِرِ بْنِ زَيْدٍ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ،
أَنَّ النَّبِيَّ صلى الله عليه وسلم وَمَيْمُونَةَ كَانَا يَغْتَسِلاَنِ مِنْ إِنَاءٍ وَاحِدٍ.
Reference: Sahih Al Bukhari 253