Sahih Al Bukhari 252

ہمیں عبد اللہ بن محمد نے حدیث بیان کی، انہوں نے کہا: ہمیں یحییٰ بن آدم نے حدیث بیان کی ، انہوں نے کہا: ہمیں زبیر نے حدیث بیان کی از ابو اسحاق ، انہوں نے کہا:

ہمیں ابو جعفر نے حدیث بیان کی کہ وہ اور ان کے والد ، حضرت جابر بن عبد اللہ کے پاس تھے اور ان کے پاس اور بھی لوگ تھے ، ان لوگوں نے حضرت جابر رضی اللہ عنہ سے غسل کے متعلق سوال کیا ، حضرت جابر نے کہا: تمہارے لیے ایک صاع (چار لیٹر پانی) کافی ہے ، ایک شخص نے کہا: میرے لیے یہ کافی نہیں ہے ، حضرت جابر نے فرمایا: جن کے تم سے زیادہ بال تھے اور جو تم سے افضل تھے ، ان کے لیے اتنا پانی کافی ہوتا تھا ۔ پھر حضرت جابر نے ہمیں ایک کپڑے میں نماز پڑھائی۔

حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُحَمَّدٍ، قَالَ حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ آدَمَ، قَالَ حَدَّثَنَا زُهَيْرٌ، عَنْ أَبِي إِسْحَاقَ، قَالَ حَدَّثَنَا أَبُو جَعْفَرٍ،

أَنَّهُ كَانَ عِنْدَ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ هُوَ وَأَبُوهُ، وَعِنْدَهُ قَوْمٌ فَسَأَلُوهُ عَنِ الْغُسْلِ،‏.‏ فَقَالَ يَكْفِيكَ صَاعٌ‏.‏ فَقَالَ رَجُلٌ مَا يَكْفِينِي‏.‏ فَقَالَ جَابِرٌ كَانَ يَكْفِي مَنْ هُوَ أَوْفَى مِنْكَ شَعَرًا، وَخَيْرٌ مِنْكَ، ثُمَّ أَمَّنَا فِي ثَوْبٍ‏.‏

Grade:

Reference: Sahih Al Bukhari 252