ہمیں عبد اللہ بن محمد نے حدیث بیان کی ، انہوں نے کہا: مجھ سے عبد الصمد نے حدیث بیان کیا ، انہوں نے کہا : مجھے شعبہ نے حدیث بیان کی انہوں نے کہا: مجھے ابو بکر بن حفص نے حدیث بیان کی ، انہوں نے کہا: میں نے ابوسلمہ سے سنا
انہوں نے کہا: میں اور حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا کے بھائی، حضرت عائشہ کے پاس گئے پس حضرت عائشہ کے بھائی نے ان سے رسول اللہ علیہ السلام کے غسل کے متعلق سوال کیا ، حضرت عائشہ نے تقریباً چار لیٹر پانی کا ایک برتن منگوایا پھر آپ نے غسل کیا اور اپنے سر کے اوپر پانی ڈالا ۔ ہمارے اور حضرت عائشہ کے درمیان حجاب تھا۔
امام ابو عبد اللہ (بخاری) نے کہا : یزید بن ہارون اور بہز اور الجدی نے شعبہ سے روایت کی ہے اندازاً چار لیٹر
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُحَمَّدٍ، قَالَ حَدَّثَنِي عَبْدُ الصَّمَدِ، قَالَ حَدَّثَنِي شُعْبَةُ، قَالَ حَدَّثَنِي أَبُو بَكْرِ بْنُ حَفْصٍ، قَالَ سَمِعْتُ أَبَا سَلَمَةَ، يَقُولُ دَخَلْتُ أَنَا وَأَخُو، عَائِشَةَ عَلَى عَائِشَةَ فَسَأَلَهَا أَخُوهَا
عَنْ غُسْلِ النَّبِيِّ، صلى الله عليه وسلم فَدَعَتْ بِإِنَاءٍ نَحْوًا مِنْ صَاعٍ، فَاغْتَسَلَتْ وَأَفَاضَتْ عَلَى رَأْسِهَا، وَبَيْنَنَا وَبَيْنَهَا حِجَابٌ.
Reference: Sahih Al Bukhari 251