Sub-Chapter (Baab)

Sahih Al Bukhari 24

(امام بخاری روایت کرتے ہیں کہ) ہمیں عبداللہ بن یوسف نے حدیث بیان کی، انہوں نے کہا: ہمیں امام مالک بن انس نے از ابن شہاب از سالم بن عبداللہ از والد خود یہ خبر دی

کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم انصار کے ایک شخص کے پاس سے گزرے تو وہ اپنے بھائی کو حیاء کے متعلق نصیحت کر رہا تھا، تب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اس کو چھوڑ دو کیونکہ حیاء ایمان سے ہے۔

حَدَّثَنَا عَبْدُ اللهِ بْنُ يُوسُفَ قَالَ: أَخْبَرَنَا مَالِكُ بْنُ أَنَسٍ، عَنِ ابْنِ شِهَابٍ، عَنْ سَالِمِ بْنِ عَبْدِ اللهِ، عَنْ أَبِيهِ

أَنَّ رَسُولَ اللهِ ﷺ مَرَّ عَلَى رَجُلٍ مِنَ الْأَنْصَارِ وَهُوَ يَعِظُ أَخَاهُ فِي الْحَيَاءِ، فَقَالَ رَسُولُ اللهِ ﷺ: دَعْهُ فَإِنَّ الْحَيَاءَ مِنَ الْإِيمَانِ.

Grade:

Reference: Sahih Al Bukhari 24