ہمیں محمد بن یوسف نے حدیث بیان کی انہوں نے کہا: ہمیں سفیان نے حدیث بیان کی از المش از سالم بن ابي الجعد از كريب از حضرت ابن عباس رضي الله عنهما
از حضرت میمونہ رضی الله عنها زوجہ نبی ، وه بیان کرتی ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے اس طرح وضو کیا جس طرح نماز کے لیے وضو کرتے ہیں ماسوا اپنے پیروں کے اور اپنی شرم گاہ کو دھویا اور اس پر جو نجاست تھی، اس کو دھویا ، پھر اپنے اوپر پانی بہایا پھر اپنے پیروں کو ایک طرف رکھ کر انہیں دھویا، یہ آپ کا غسل جنابت تھا ۔
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ يُوسُفَ، قَالَ حَدَّثَنَا سُفْيَانُ، عَنِ الأَعْمَشِ، عَنْ سَالِمِ بْنِ أَبِي الْجَعْدِ، عَنْ كُرَيْبٍ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ، عَنْ مَيْمُونَةَ، زَوْجِ النَّبِيِّ صلى الله عليه وسلم
قَالَتْ تَوَضَّأَ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم وُضُوءَهُ لِلصَّلاَةِ غَيْرَ رِجْلَيْهِ، وَغَسَلَ فَرْجَهُ، وَمَا أَصَابَهُ مِنَ الأَذَى، ثُمَّ أَفَاضَ عَلَيْهِ الْمَاءَ، ثُمَّ نَحَّى رِجْلَيْهِ فَغَسَلَهُمَا، هَذِهِ غُسْلُهُ مِنَ الْجَنَابَةِ.
Reference: Sahih Al Bukhari 249