Sub-Chapter (Baab)

Sahih Al Bukhari 246

امام بخاری روایت کرتے ہیں: اور عفان نے کہا: ہمیں صخر بن جویریہ نے حدیث بیان کی از نافع از حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما وہ بیان کرتے ہیں کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:

میں نے خواب میں دیکھا کہ میں ایک مسواک کے ساتھ مسواک کر رہا ہوں پس میرے پاس دو آدمی آئے، ان میں سے ایک دوسرے سے بڑی عمر کا تھا، میں نے مسواک چھوٹے کو دے دی تو مجھ سے کہا گیا کہ بڑے کو دیں، پھر میں نے وہ مسواک ان میں سے بڑے کو دے دی۔

ابوعبداللہ (امام بخاری) نے کہا: نعیم نے اس حدیث کو مختصر روایت کیا ہے از ابن المبارک از اسامہ از نافع از حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما۔

وَقَالَ عَفَّانُ حَدَّثَنَا صَخْرُ بْنُ جُوَيْرِيَةَ، عَنْ نَافِعٍ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ، أَنَّ النَّبِيَّ صلى الله عليه وسلم قَالَ ‏ "‏ أَرَانِي أَتَسَوَّكُ بِسِوَاكٍ، فَجَاءَنِي رَجُلاَنِ أَحَدُهُمَا أَكْبَرُ مِنَ الآخَرِ، فَنَاوَلْتُ السِّوَاكَ الأَصْغَرَ مِنْهُمَا، فَقِيلَ لِي كَبِّرْ‏.‏ فَدَفَعْتُهُ إِلَى الأَكْبَرِ مِنْهُمَا ‏"‏‏.‏ قَالَ أَبُو عَبْدِ اللَّهِ اخْتَصَرَهُ نُعَيْمٌ عَنِ ابْنِ الْمُبَارَكِ عَنْ أُسَامَةَ عَنْ نَافِعٍ عَنِ ابْنِ عُمَرَ‏.‏

Grade:

Reference: Sahih Al Bukhari 246