Sahih Al Bukhari 237

امام بخاری روایت کرتے ہیں: ہمیں احمد بن محمد نے حدیث بیان کی، انہوں نے کہا: ہمیں عبد اللہ بن المبارک نے خبر دی، انہوں نے کہا: ہمیں معمر نے خبر دی از ھمام بن منبہ از حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ از نبی صلی اللہ علیہ وسلم، آپ نے فرمایا:

ہر وہ زخم جو مسلمان کو اللہ کی راہ میں لگتا ہے، قیامت کے دن اسی حالت میں ہوگا، جس حالت میں وہ زخم کھایا تھا، اس سے خون بہہ رہا ہوگا، رنگ خون کا ہوگا اور اس سے مشک کی خوشبو آ رہی ہوگی۔

حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ مُحَمَّدٍ، قَالَ أَخْبَرَنَا عَبْدُ اللَّهِ، قَالَ أَخْبَرَنَا مَعْمَرٌ، عَنْ هَمَّامِ بْنِ مُنَبِّهٍ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ

عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ كُلُّ كَلْمٍ يُكْلَمُهُ المُسْلِمُ فِي سَبِيلِ اللَّهِ، يَكُونُ يَوْمَ القِيَامَةِ كَهَيْئَتِهَا، إِذْ طُعِنَتْ، تَفَجَّرُ دَمًا، اللَّوْنُ لَوْنُ الدَّمِ، وَالعَرْفُ عَرْفُ المِسْكِ

Grade:

Reference: Sahih Al Bukhari 237