امام بخاری روایت کرتے ہیں: ہمیں عمرو بن خالد نے حدیث بیان کی، انہوں نے کہا: ہمیں زہیر نے حدیث بیان کی، انہوں نے کہا: ہمیں عمرو بن میمون بن مہران نے حدیث بیان کی از سلیمان بن یسار از حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا کہ
وہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے کپڑے سے منی دھوتی تھیں، پھر میں اس کپڑے میں پانی کا نشان یا پانی کے نشانات دیکھتی تھی۔
حَدَّثَنَا عَمْرُو بْنُ خَالِدٍ، قَالَ حَدَّثَنَا زُهَيْرٌ، قَالَ حَدَّثَنَا عَمْرُو بْنُ مَيْمُونِ بْنِ مِهْرَانَ، عَنْ سُلَيْمَانَ بْنِ يَسَارٍ، عَنْ عَائِشَةَ
أَنَّهَا كَانَتْ تَغْسِلُ المَنِيَّ مِنْ ثَوْبِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، ثُمَّ أَرَاهُ فِيهِ بُقْعَةً أَوْ بُقَعًا
Reference: Sahih Al Bukhari 232