امام بخاری روایت کرتے ہیں: ہمیں عبدان نے حدیث بیان کی‘ انہوں نے کہا: ہمیں عبداللہ بن المبارک نے خبر دی‘ انہوں نے کہا: ہمیں عمرو بن میمون الجزری نے خبر دی‘ از سلیمان بن یسار از حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا وہ بیان کرتی ہیں:
میں نبی ﷺ کے کپڑوں سے جنابت (کے اثر یعنی منی) کو دھوتی تھی‘ آپ نماز پڑھنے کے لیے نکلتے اور پانی کے نشانات آپ کے کپڑوں میں ہوتے تھے۔
حَدَّثَنَا عَبْدَانُ، قَالَ أَخْبَرَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ المُبَارَكِ، قَالَ أَخْبَرَنَا عَمْرُو بْنُ مَيْمُونٍ الجَزَرِيُّ، عَنْ سُلَيْمَانَ بْنِ يَسَارٍ، عَنْ عَائِشَةَ
قَالَتْ كُنْتُ أَغْسِلُ الجَنَابَةَ مِنْ ثَوْبِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَيَخْرُجُ إِلَى الصَّلاَةِ، وَإِنَّ بُقَعَ المَاءِ فِي ثَوْبِهِ
Reference: Sahih Al Bukhari 229