Sahih Al Bukhari 228

امام بخاری روایت کرتے ہیں: ہمیں محمد نے حدیث بیان کی‘ انہوں نے کہا: ہمیں ابو معاویہ نے حدیث بیان کی‘ انہوں نے کہا: ہمیں ہشام بن عروہ نے حدیث بیان کی از والد خود از حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا‘ انہوں نے بیان کیا کہ

حضرت فاطمہ بنت ابی حبیش‘ نبی ﷺ کے پاس آئیں‘ پس انہوں نے کہا: یارسول اللہ! بے شک میں ایسی عورت ہوں‘ جس کا حیض مسلسل جاری رہتا ہے اور میں پاک نہیں ہوتی‘ کیا میں نماز چھوڑ دوں؟ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: نہیں! یہ رگ (کا خون) ہے اور حیض نہیں ہے‘ پس جب تمہارا حیض آ جائے تو نماز کو چھوڑ دو اور جب حیض چلا جائے تو تم اپنے جسم سے خون صاف کرنا‘ پھر (غسل کر کے) نماز پڑھنا‘ میرے والد نے کہا: آپ نے فرمایا: پھر تم ہر نماز کے لیے وضوء کرنا حتیٰ کہ اس نماز کا وقت آ جائے۔

حَدَّثَنَا مُحَمَّدٌ هُوَ ابْنُ سَلاَمٍ قَالَ: حَدَّثَنَا أَبُو مُعَاوِيَةَ، حَدَّثَنَا هِشَامُ بْنُ عُرْوَةَ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ عَائِشَةَ قَالَتْ: جَاءَتْ فَاطِمَةُ بِنْتُ أَبِي حُبَيْشٍ إِلَى النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَالَتْ: يَا رَسُولَ اللَّهِ إِنِّي امْرَأَةٌ أُسْتَحَاضُ فَلاَ أَطْهُرُ أَفَأَدَعُ الصَّلاَةَ؟ فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «لاَ، إِنَّمَا ذَلِكِ عِرْقٌ، وَلَيْسَ بِحَيْضٍ، فَإِذَا أَقْبَلَتْ حَيْضَتُكِ فَدَعِي الصَّلاَةَ، وَإِذَا أَدْبَرَتْ فَاغْسِلِي عَنْكِ الدَّمَ ثُمَّ صَلِّي» - قَالَ: وَقَالَ أَبِي: - «ثُمَّ تَوَضَّئِي لِكُلِّ صَلاَةٍ، حَتَّى يَجِيءَ ذَلِكَ الوَقْتُ»

Grade:

Reference: Sahih Al Bukhari 228