Sub-Chapter (Baab)

Sahih Al Bukhari 225

امام بخاری روایت کرتے ہیں: ہمیں عثمان بن ابی شیبہ نے حدیث بیان کی، انہوں نے کہا: ہمیں جریر نے حدیث بیان کی از منصور از ابی وائل از حضرت حذیفہ رضی اللہ عنہ انہوں نے بیان کیا کہ

مجھے یاد ہے کہ ایک مرتبہ میں اور رسول اللہ ﷺ جارہے تھے‘ پھر آپ ایک دیوار کے پیچھے قوم کے کچرا گھر پر آئے‘ پھر آپ اس طرح کھڑے ہو گئے‘ جس طرح تم میں سے کوئی شخص کھڑا ہوتا ہے‘ پھر آپ نے پیشاب کیا‘ پس میں آپ سے پیچھے ہٹ گیا‘ پھر آپ نے مجھے اشارہ کیا تو میں آپ کے پاس آیا‘ پس میں آپ کی ایڑیوں کے پاس کھڑا ہو گیا حتی کہ آپ فارغ ہو گئے۔

حَدَّثَنَا عُثْمَانُ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ، قَالَ حَدَّثَنَا جَرِيرٌ، عَنْ مَنْصُورٍ، عَنْ أَبِي وَائِلٍ، عَنْ حُذَيْفَةَ

قَالَ رَأَيْتُنِي أَنَا وَالنَّبِيُّ، صلى الله عليه وسلم نَتَمَاشَى، فَأَتَى سُبَاطَةَ قَوْمٍ خَلْفَ حَائِطٍ، فَقَامَ كَمَا يَقُومُ أَحَدُكُمْ فَبَالَ، فَانْتَبَذْتُ مِنْهُ، فَأَشَارَ إِلَىَّ فَجِئْتُهُ، فَقُمْتُ عِنْدَ عَقِبِهِ حَتَّى فَرَغَ‏.‏

Grade:

Reference: Sahih Al Bukhari 225