Sahih Al Bukhari 2254

امام بخاری روایت کرتے ہیں: ہمیں محمد بن مقاتل نے حدیث بیان کی‘ انہوں نے کہا: ہمیں عبداللہ نے خبر دی‘ انہوں نے کہا: ہمیں سفیان نے خبر دی از سلیمان شیبانی از محمد بن ابی مجالد‘ انہوں نے بیان کیا کہ

مجھے حضرت ابو بردہ اور حضرت عبداللہ بن شداد نے حضرت عبدالرحمن بن ابزیٰ اور حضرت عبداللہ بن ابی اوفیٰ رضی اللہ عنہم کی طرف بھیجا‘ پس میں نے ان سے بیع سلف کے متعلق پوچھا‘ انہوں نے کہا: ہم رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ غنیمتوں کو حاصل کرتے تھے‘ پس ہمارے پاس شام کے کسانوں میں سے کسان آئے‘ ہم ان سے گندم‘ جو اور کشمش میں مدتِ معین تک بیع سلم کرتے‘ راوی نے پوچھا: آیا ان کے کھیت سے یہ پیداوار تھی یا نہیں؟ انہوں نے کہا: ہم ان سے اس کے متعلق سوال نہیں کرتے تھے۔

حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ مُقَاتِلٍ، أَخْبَرَنَا عَبْدُ اللَّهِ، أَخْبَرَنَا سُفْيَانُ، عَنْ سُلَيْمَانَ الشَّيْبَانِيِّ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ أَبِي مُجَالِدٍ، قَالَ أَرْسَلَنِي أَبُو بُرْدَةَ وَعَبْدُ اللَّهِ بْنُ شَدَّادٍ إِلَى عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ أَبْزَى وَعَبْدِ اللَّهِ بْنِ أَبِي أَوْفَى فَسَأَلْتُهُمَا عَنِ السَّلَفِ،‏.‏ فَقَالاَ كُنَّا نُصِيبُ الْمَغَانِمَ مَعَ رَسُولِ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم فَكَانَ يَأْتِينَا أَنْبَاطٌ مِنْ أَنْبَاطِ الشَّأْمِ فَنُسْلِفُهُمْ فِي الْحِنْطَةِ وَالشَّعِيرِ وَالزَّبِيبِ إِلَى أَجَلٍ مُسَمًّى‏.‏ قَالَ قُلْتُ أَكَانَ لَهُمْ زَرْعٌ، أَوْ لَمْ يَكُنْ لَهُمْ زَرْعٌ قَالاَ مَا كُنَّا نَسْأَلُهُمْ عَنْ ذَلِكَ‏.‏

Grade:

Reference: Sahih Al Bukhari 2254