امام بخاری روایت کرتے ہیں: ہمیں ابو نعیم نے حدیث بیان کی‘ انہوں نے کہا: ہمیں سفیان نے حدیث بیان کی از ابن ابی نجیح از عبداللہ بن کثیر از ابی المنہال از حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما‘ وہ بیان کرتے ہیں کہ
نبی صلی اللہ علیہ وسلم مدینہ آئے اور وہاں کے لوگ پھلوں میں دو سال اور تین سال کی مدت تک بیع سلم کرتے تھے‘ تو آپ نے فرمایا: تم پھلوں میں معین کیل (ناپ) اور معین مدت تک بیع سلم کرو‘ اور عبداللہ بن الولید نے کہا: ہمیں سفیان نے حدیث بیان کی‘ انہوں نے کہا: ہمیں ابن ابی نجیح نے حدیث بیان کی اور کہا: کیل معلوم میں اور وزن معلوم میں
حَدَّثَنَا أَبُو نُعَيْمٍ، حَدَّثَنَا سُفْيَانُ، عَنِ ابْنِ أَبِي نَجِيحٍ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ كَثِيرٍ، عَنْ أَبِي الْمِنْهَالِ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ـ رضى الله عنهما ـ قَالَ قَدِمَ النَّبِيُّ صلى الله عليه وسلم الْمَدِينَةَ وَهُمْ يُسْلِفُونَ فِي الثِّمَارِ السَّنَتَيْنِ وَالثَّلاَثَ، فَقَالَ " أَسْلِفُوا فِي الثِّمَارِ فِي كَيْلٍ مَعْلُومٍ إِلَى أَجَلٍ مَعْلُومٍ ". وَقَالَ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ الْوَلِيدِ حَدَّثَنَا سُفْيَانُ، حَدَّثَنَا ابْنُ أَبِي نَجِيحٍ، وَقَالَ، " فِي كَيْلٍ مَعْلُومٍ وَوَزْنٍ مَعْلُومٍ ".
Reference: Sahih Al Bukhari 2253