امام بخاری روایت کرتے ہیں: ہمیں ابوالولید نے حدیث بیان کی' انہوں نے کہا: ہمیں شعبہ نے حدیث بیان کی ازعمرو از ابوالبختری' انہوں نے کہا:
میں نے حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما سے کھجور کے درختوں کے پھلوں میں بیع سلم کے متعلق سوال کیا' انہوں نے کہا کہ درخت میں لگی ہوئی کھجوروں کی بیع سے منع کیا گیا ہے حتیٰ کہ ان کی پختگی ظاہر ہو جائے اور میں نے چاندی کی نقد کے عوض ادھار بیع کے متعلق سوال کیا اور میں نے حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما سے کھجور کے درختوں میں لگی ہوئی کھجوروں کی بیع سلم کے متعلق سوال کیا تو انہوں نے کہا: نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے کھجور کے درختوں کے پھلوں کی بیع سے منع فرمایا ہے حتیٰ کہ وہ اس سے کھانے کے قابل ہو جائیں یا اس سے کھالیں یا ان کا وزن کیا جا سکے۔
حَدَّثَنَا أَبُو الْوَلِيدِ، حَدَّثَنَا شُعْبَةُ، عَنْ عَمْرٍو، عَنْ أَبِي الْبَخْتَرِيِّ، قَالَ سَأَلْتُ ابْنَ عُمَرَ ـ رضى الله عنهما ـ عَنِ السَّلَمِ، فِي النَّخْلِ فَقَالَ نُهِيَ عَنْ بَيْعِ النَّخْلِ، حَتَّى يَصْلُحَ، وَعَنْ بَيْعِ الْوَرِقِ، نَسَاءً بِنَاجِزٍ. وَسَأَلْتُ ابْنَ عَبَّاسٍ عَنِ السَّلَمِ، فِي النَّخْلِ، فَقَالَ نَهَى النَّبِيُّ صلى الله عليه وسلم عَنْ بَيْعِ النَّخْلِ حَتَّى يُؤْكَلَ مِنْهُ، أَوْ يَأْكُلَ مِنْهُ، وَحَتَّى يُوزَنَ.
Reference: Sahih Al Bukhari 2247