Sahih Al Bukhari 2246

امام بخاری روایت کرتے ہیں کہ ہمیں آدم نے حدیث بیان کی‘ انہوں نے کہا: ہمیں شعبہ نے حدیث بیان کی‘ انہوں نے کہا: ہمیں عمرو نے حدیث بیان کی‘ انہوں نے کہا: میں نے ابو البختری الطائی سے سنا‘ انہوں نے کہا: میں نے حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما سے کھجور کے درختوں میں لگے ہوئے پھلوں میں بیع سلم کے متعلق پوچھا تو انہوں نے کہا کہ

نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے کھجور کے درخت میں لگے ہوئے پھلوں کی بیع سے منع فرمایا ہے حتیٰ کہ وہ کھانے کے قابل ہو جائیں اور ان کا وزن کیا جا سکے‘ پس ایک شخص نے کہا: اور کس چیز کا وزن کیا جائے؟ حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما کے پاس بیٹھے ہوئے ایک شخص نے کہا: یعنی وہ پھل اندازہ لگانے کے قابل ہو جائیں‘ اور ممتاز نے کہا: ہمیں شعبہ نے حدیث بیان کی از عمرو‘ اور ابو البختری نے کہا: میں نے حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما سے سنا کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے منع فرمایا) جس طرح اس حدیث میں ہے۔

حَدَّثَنَا آدَمُ، حَدَّثَنَا شُعْبَةُ، أَخْبَرَنَا عَمْرٌو، قَالَ سَمِعْتُ أَبَا الْبَخْتَرِيِّ الطَّائِيَّ، قَالَ سَأَلْتُ ابْنَ عَبَّاسٍ ـ رضى الله عنهما ـ عَنِ السَّلَمِ، فِي النَّخْلِ‏.‏ قَالَ نَهَى النَّبِيُّ صلى الله عليه وسلم عَنْ بَيْعِ النَّخْلِ، حَتَّى يُؤْكَلَ مِنْهُ وَحَتَّى يُوزَنَ‏.‏ فَقَالَ الرَّجُلُ وَأَىُّ شَىْءٍ يُوزَنُ قَالَ رَجُلٌ إِلَى جَانِبِهِ حَتَّى يُحْرَزَ‏.‏ وَقَالَ مُعَاذٌ حَدَّثَنَا شُعْبَةُ، عَنْ عَمْرٍو، قَالَ أَبُو الْبَخْتَرِيِّ سَمِعْتُ ابْنَ عَبَّاسٍ ـ رضى الله عنهما ـ نَهَى النَّبِيُّ صلى الله عليه وسلم مِثْلَهُ‏.‏

Grade:

Reference: Sahih Al Bukhari 2246