Sahih Al Bukhari 2242

امام بخاری روایت کرتے ہیں: ہمیں ابو الولید نے حدیث بیان کی‘ انہوں نے کہا: ہمیں شعبہ نے حدیث بیان کی از ابن ابی المجالد۔ ح‘ اور ہمیں یحییٰ نے حدیث بیان کی‘ انہوں نے کہا: ہمیں وکیع نے حدیث بیان کی از شعبہ از محمد بن ابی المجالد۔ ہمیں حفص بن عمر نے حدیث بیان کی‘ انہوں نے کہا: ہمیں شعبہ نے حدیث بیان کی‘ انہوں نے کہا: مجھے محمد نے خبر دی یا عبداللہ بن ابی المجالد نے‘ انہوں نے کہا کہ

حضرت عبداللہ بن شداد بن الہاد اور حضرت ابو بردہ رضی اللہ عنہما کا بیع سلم میں اختلاف ہوا‘ سو انہوں نے مجھے حضرت عبداللہ بن ابی اوفیٰ رضی اللہ عنہ کی طرف بھیجا‘ پس میں نے ان سے سوال کیا تو انہوں نے کہا: ہم رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اور حضرت ابوبکر اور حضرت عمر رضی اللہ عنہما کے عہد میں گندم اور جو اور انگور اور کھجور میں بیع سلم کرتے تھے‘ اور میں نے حضرت ابن ابزیٰ رضی اللہ عنہ سے سوال کیا تو انہوں نے بھی اس کی مثل کہا۔

حَدَّثَنَا أَبُو الْوَلِيدِ، حَدَّثَنَا شُعْبَةُ، عَنِ ابْنِ أَبِي الْمُجَالِدِ،‏.‏ وَحَدَّثَنَا يَحْيَى، حَدَّثَنَا وَكِيعٌ، عَنْ شُعْبَةَ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ أَبِي الْمُجَالِدِ، حَدَّثَنَا حَفْصُ بْنُ عُمَرَ، حَدَّثَنَا شُعْبَةُ، قَالَ أَخْبَرَنِي مُحَمَّدٌ،، أَوْ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ أَبِي الْمُجَالِدِ قَالَ اخْتَلَفَ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ شَدَّادِ بْنِ الْهَادِ وَأَبُو بُرْدَةَ فِي السَّلَفِ، فَبَعَثُونِي إِلَى ابْنِ أَبِي أَوْفَى ـ رضى الله عنه ـ فَسَأَلْتُهُ فَقَالَ إِنَّا كُنَّا نُسْلِفُ عَلَى عَهْدِ رَسُولِ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم وَأَبِي بَكْرٍ وَعُمَرَ، فِي الْحِنْطَةِ، وَالشَّعِيرِ وَالزَّبِيبِ، وَالتَّمْرِ‏.‏ وَسَأَلْتُ ابْنَ أَبْزَى فَقَالَ مِثْلَ ذَلِكَ‏.‏

Grade:

Reference: Sahih Al Bukhari 2242