امام بخاری روایت کرتے ہیں کہ ہمیں عمرو بن زُرارہ نے حدیث بیان کی‘ وہ کہتے ہیں کہ ہمیں اسماعیل بن علیہ نے خبر دی‘ انہوں نے کہا: ہمیں ابن ابی نجیح نے خبر دی از عبداللہ بن کثیر از ابی المنہال از حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما‘ وہ بیان کرتے ہیں کہ
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم مدینہ میں آئے اور اس وقت لوگ کھجوروں کی ایک سال یا دو سال کی بیع سَلم کرتے تھے یا دو سال یا تین سال کی بیع سَلم کرتے تھے‘ اسماعیل کو اس بارے میں شک ہے۔ تب آپ نے فرمایا: جو شخص کھجوروں کی بیع سَلم کرے‘ وہ مقرر صاع میں یا مقرر وزن میں بیع کرے۔
ہمیں محمد نے حدیث بیان کی‘ انہوں نے کہا: ہمیں اسماعیل نے خبر دی از ابن ابی نجیح اسی حدیث کی‘ اس میں کیل معلوم اور وزن معلوم ہے۔
حَدَّثَنَا عَمْرُو بْنُ زُرَارَةَ أَخْبَرَنَا إِسْمَاعِيلُ بْنُ عُلَيَّةَ أَخْبَرَنَا ابْنُ أَبِي نَجِيحٍ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ كَثِيرٍ عَنْ أَبِي الْمِنْهَالِ عَنْ ابْنِ عَبَّاسٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا قَالَ قَدِمَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ الْمَدِينَةَ وَالنَّاسُ يُسْلِفُونَ فِي الثَّمَرِ الْعَامَ وَالْعَامَيْنِ أَوْ قَالَ عَامَيْنِ أَوْ ثَلَاثَةً شَكَّ إِسْمَاعِيلُ فَقَالَ مَنْ سَلَّفَ فِي تَمْرٍ فَلْيُسْلِفْ فِي كَيْلٍ مَعْلُومٍ وَوَزْنٍ مَعْلُومٍ حَدَّثَنَا مُحَمَّدٌ أَخْبَرَنَا إِسْمَاعِيلُ عَنْ ابْنِ أَبِي نَجِيحٍ بِهَذَا فِي كَيْلٍ مَعْلُومٍ وَوَزْنٍ مَعْلُومٍ
Reference: Sahih Al Bukhari 2239