Sub-Chapter (Baab)

Sahih Al Bukhari 2238

امام بخاری روایت کرتے ہیں: ہمیں حجاج بن منہال نے حدیث بیان کی‘ انہوں نے کہا: ہمیں شعبہ نے حدیث بیان کی‘ انہوں نے کہا: مجھے عون بن ابی جحیفہ نے خبر دی‘ انہوں نے کہا کہ

میں نے دیکھا کہ میرے والد ایک فصد لگانے والے غلام کو خرید رہے ہیں‘ پھر اس کو آلاتِ فصد لانے کا حکم دیا‘ پس ان کو توڑ دیا‘ میں نے اس کے متعلق ان سے پوچھا تو انہوں نے کہا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے خون (فصد لگانے) کی قیمت اور کتے کی قیمت اور باندی کی (ناجائز) کمائی سے منع فرمایا تھا اور گودنے والیوں اور گدوانے والیوں اور سود کھانے والوں اور سود کھلانے والوں اور تصویر بنانے والوں پر لعنت فرمائی تھی۔

حَدَّثَنَا حَجَّاجُ بْنُ مِنْهَالٍ حَدَّثَنَا شُعْبَةُ قَالَ أَخْبَرَنِي عَوْنُ بن أَبِي جُحَيْفَةَ قَالَ رَأَيْتُ أَبِي

اشْتَرَى حَجَّامًا فَأَمَرَ بِمَحَاجِمِهِ فَكُسِرَتْ فَسألْته عَنْ ذَلِكَ قَالَ إِنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ نَهَى عَنْ ثَمَنِ الدّم وَثَمَنِ الْكَلْبِ وَكَسْبِ الْأَمَةِ وَلعنَ الْوَاشِمَةَ وَالْمُسْتَوْشِمَةَ وَآكِلَ الرِّبَا وَمُوكِلَهُ وَلَعَنَ الْمُصَوِّرَ

Grade:

Reference: Sahih Al Bukhari 2238