امام بخاری روایت کرتے ہیں: ہمیں قتیبہ نے حدیث بیان کی‘ انہوں نے کہا: ہمیں لیث نے حدیث بیان کی از یزید بن ابی حبیب از عطاء بن ابی رباح از حضرت جابر بن عبد اللہ رضی اللہ عنہ‘ وہ بیان کرتے ہیں کہ
انہوں نے فتح مکہ کے سال رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ فرماتے ہوئے سنا اور اس وقت آپ مکہ میں تھے کہ اللہ اور اس کے رسول نے خمر‘ مردار‘ خنزیر اور بتوں کی بیع کو حرام کر دیا ہے‘ آپ سے پوچھا گیا: یا رسول اللہ! مردار کی چربی کے متعلق بتائیں کیونکہ اس کو ہم اپنی کشتیوں پر ملتے ہیں اور اس کا تیل کھالوں پر ملا جاتا ہے اور لوگ اس سے اپنے چراغ جلاتے ہیں‘ آپ نے فرمایا: نہیں! وہ حرام ہے‘ اللہ یہود پر لعنت کرے! جب اللہ نے ان پر مردار کی چربی حرام کی تو انہوں نے اس کو پگھلا کر اس کو فروخت کیا‘ پھر اس کی قیمت کھائی۔
ابو عاصم نے کہا: ہمیں عبد الحمید نے حدیث بیان کی‘ انہوں نے کہا: ہمیں یزید نے حدیث بیان کی‘ انہوں نے کہا کہ میری طرف عطاء نے لکھا‘ انہوں نے کہا کہ میں نے حضرت جابر رضی اللہ عنہ سے سنا از نبی صلی اللہ علیہ وسلم۔
حَدَّثَنَا قُتَيْبَةُ حَدَّثَنَا اللَّيْثُ عَنْ يَزِيدَ بْنِ أَبِي حَبِيبٍ عَنْ عَطَاءِ بْنِ أَبِي رَبَاحٍ عَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا
أَنَّهُ سَمِعَ رسولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يقُولُ عَامَ الْفَتْحِ وَهُوَ بِمَكَّةَ إِنَّ اللّهَ ورَسُولَهُ حَرَّمَ بَيْعَ الْخَمْرِ وَالْمَيتةِ والْخِنْزِيرِ وَالْأَصْنَامِ فَقِيلَ يَا رَسُولَ اللَّهِ أَرَأَيْتَ شُحُومَ الْمَيْتَةِ فَإِنّهَا يطْلى بِهَا السُّفُنُ وَيُدْهَنُ بِهَا الْجُلُودُ وَيَسْتَصْبِحُ بِهَا النَّاسُ فَقَالَ لَا هُوَ حَرَامٌ ثُمَّ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عِنْدَ ذَلِكَ قَاتَلَ اللّهُ الْيهُودَ إِنَّ اللَّهَ لَمَّا حَرَّمَ شُحُومهَا جَمَلُوه ثُمَّ بَاعُوهُ فَأَكَلُوا ثَمَنَهُ
Reference: Sahih Al Bukhari 2236