امام بخاری روایت کرتے ہیں: ہمیں عبدالغفار بن داؤد نے حدیث بیان کی‘ انہوں نے کہا: ہمیں یعقوب بن عبدالرحمن نے حدیث بیان کی از عمرو بن ابی عمرو از حضرت انس بن مالک رضی اللہ عنہ‘ وہ بیان کرتے ہیں کہ
نبی صلی اللہ علیہ وسلم خیبر میں آئے‘ پس جب اللہ تعالیٰ نے آپ کے لیے خیبر کو فتح کر دیا تو آپ کے سامنے صفیہ بنت حیی بن اخطب کے حسن و جمال کا ذکر کیا گیا‘ ان کے شوہر قتل کر دیئے گئے تھے‘ اور وہ اس وقت دلہن تھیں‘ پس رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ان کو اپنے نفس کے لیے منتخب کر لیا‘ آپ ان کو لے کر روانہ ہوئے‘ حتیٰ کہ ہم سدّ الروحاء (مدینہ سے چالیس میل کے فاصلہ پر ایک جگہ) پہنچے‘ وہاں پر وہ (ایک حیض گزرنے کے بعد) حلال ہو گئیں‘ پھر نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے ان کے ساتھ شبِ زفاف گزاری‘ پھر آپ نے حیس (کھجور‘ پنیر اور گھی سے تیار شدہ طعام) بنوایا‘ اور اس کو چمڑے کے چھوٹے سے دسترخوان پر رکھا‘ پھر آپ نے (حضرت انس سے) فرمایا: جو تمہارے گرد لوگ ہیں ان کو اجازت دو‘ سو یہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا حضرت صفیہ سے نکاح کا ولیمہ تھا‘ پھر ہم مدینہ کی طرف گئے‘ پھر میں نے دیکھا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ان کو اپنے پیچھے اپنی چادر سے چھپا رہے تھے‘ پھر آپ اپنے اونٹ کے پاس بیٹھے‘ پھر آپ نے اپنا گھٹنا رکھا‘ پس حضرت صفیہ نے اپنا پیر آپ کے گھٹنے کے اوپر رکھا‘ حتیٰ کہ وہ اونٹ پر سوار ہو گئیں۔
حَدَّثَنَا عَبْدُ الْغَفَّارِ بْنُ دَاوُدَ حَدَّثَنَا يَعْقُوبُ بْنُ عَبْدِ الرَّحمَنِ عَنْ عَمْرِو بْنِ أَبِي عَمْرٍو عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ
قَالَ قَدِمَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ خيبر فَلمَّا فَتَحَ اللَّهُ عَلَيْهِ الْحِصْنَ ذُكِر لَهُ جَمَالُ صَفِيَّةَ بِنْتِ حُيَيِّ بْنِ أَخطبَ وَقد قُتِلَ زَوْجُهَا وَكَانَتْ عَرُوسًا فَاصْطَفَاهَا رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّم لِنَفْسِهِ فَخَرَجَ بِهَا حَتَّى بَلغنَا سَدَّ الرَّوْحَاءِ حَلَّتْ فَبَنَى بِهَا ثُمّ صَنَعَ حَيسا فِي نِطَعٍ صَغِيرٍ ثُمَّ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ آذِنْ مَنْ حَولَك فَكَانَتْ تِلْكَ وَلِيمَةَ رَسُول اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَلَى صَفِيَّة ثمَّ خرَجْنَا إِلَى الْمَدِينَةِ قَال فَرَأَيْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْه وَسَلَّمَ يُحَوّي لَهَا وَرَاءَهُ بِعَبَاءَةٍ ثمَّ يَجْلِسُ عنْدَ بَعِيرِهِ فَيَضَعُ رُكْبَته فَتَضَعُ صَفِيّةُ رِجْلهَا عَلَى رُكْبَتِهِ حتَى تَرْكَبَ
Reference: Sahih Al Bukhari 2235