Sub-Chapter (Baab)

Sahih Al Bukhari 2234

امام بخاری روایت کرتے ہیں: ہمیں عبد العزیز بن عبد اللہ نے حدیث بیان کی' انہوں نے کہا: مجھے لیث نے خبر دی از سعید از والد خود از حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ ' وہ بیان کرتے ہیں کہ میں نے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ فرماتے ہوئے سنا ہے:

جب تم میں سے کسی کی باندی زنا کرے اور اس کا زنا ظاہر ہو جائے' تو وہ اس کو بطور حد کوڑے مارے اور اس کو ملامت نہ کرے' اگر وہ پھر زنا کرے تو پھر اس کو بطور حد کوڑے مارے' اور اس کو ملامت نہ کرے' پھر اگر وہ تیسری بار زنا کرے اور اس کا زنا ظاہر ہو جائے تو پھر اس کو فروخت کر دے خواہ ایک رسی کے عوض۔

حَدَّثَنَا عَبْدُ الْعَزِيزِ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ قَالَ أَخْبَرَنِي اللَّيْثُ عَنْ سَعِيدٍ عَنْ أَبِيهِ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ سَمِعْتُ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ

إِذَا زَنَتْ أمة أَحَدِكُمْ فَتَبَيَّنَ زِنَاهَا فَلْيَجْلِدها الْحدَّ وَلَا يُثَرِّبْ عَلَيْهَا ثُمَّ إِنْ زنتْ فلْيَجْلِدْهَا الْحَدَّ وَلَا يُثَرِّبْ ثُم إِنْ زنَت الثَّالِثَةَ فَتَبَيَّنَ زِنَاهَا فَليَبِعْها وَلَوْ بِحَبْلٍ مِنْ شَعَرٍ

Grade:

Reference: Sahih Al Bukhari 2234