امام بخاری روایت کرتے ہیں: ہمیں ابوالیمان نے حدیث بیان کی، انہوں نے کہا: ہمیں شعیب نے خبر دی از الزہری، انہوں نے کہا: ہمیں ابن محیریز نے خبر دی کہ حضرت ابو سعید خدری رضی اللہ عنہ نے ان کو خبر دی کہ
جس وقت وہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس بیٹھے ہوئے تھے تو انہوں نے کہا: یا رسول اللہ! ہم قیدی عورتوں (باندیوں) سے جماع کرتے ہیں، پھر ہم ان کی قیمت کو پسند کرتے ہیں تو ان سے عزل کرنے کے متعلق آپ کی کیا رائے ہے؟ آپ نے پوچھا: کیا تم ایسا کرتے ہو؟ اگر تم ایسا نہ کرو تو تم پر کوئی حرج نہیں ہے، کیونکہ جس روح کے نکلنے کے متعلق اللہ نے لکھ دیا ہے، وہ نکل کر رہے گی۔
حَدَّثَنَا أَبُو الْيَمَانِ أَخْبَرَنَا شُعَيْبٌ عَنْ الزُّهْرِيِّ قَالَ أَخْبَرني ابْنُ مُحَيْرِيزٍ أَنَّ أَبَا سَعِيدٍ الْخُدْرِيّ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ أَخْبَرَهُ
أَنَّهُ بينمَا هُوَ جَالِسٌ عِنْدَ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَليْهِ وَسَلَّمَ قَالَ يَا رَسُولَ اللَّهِ إِنّا نُصِيبُ سَبْيًا فَنُحِبُّ الْأَثْمَانَ فَكَيْفَ تَرَى في الْعَزْلِ فَقَالَ أَوَإِنَّكُمْ تَفْعَلونَ ذَلِكَ لَا عَلَيْكُمْ أَنْ لَا تَفْعَلُوا ذَلِكُمْ فَإِنَّهَا لَيْسَتْ نَسَمَةٌ كَتَبَ اللَّه أَنْ تَخرُجَ إِلَّا هِيَ خَارِجَةٌ
Reference: Sahih Al Bukhari 2229