امام بخاری روایت کرتے ہیں: ”ہمیں بشر بن مرحوم نے حدیث بیان کی، انہوں نے بیان کیا: ہمیں یحییٰ بن سلیم نے حدیث بیان کی از اسماعیل بن امیہ از سعید بن ابی سعید از حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ از نبی صلی اللہ علیہ وسلم، آپ نے فرمایا:
اللہ تعالیٰ کا ارشاد ہے: میں قیامت کے دن تین شخصوں کے خلاف مدعی ہوں گا، ایک وہ جس کو میرے نام کے ساتھ عہد دیا گیا، پھر اس نے اس عہد کے خلاف کیا، دوسرا وہ شخص جس نے کسی آزاد آدمی کو فروخت کر کے اس کی قیمت کھائی، اور تیسرا وہ شخص جس نے کسی مزدور کو اجرت پر طلب کیا، اس سے پورا کام لے لیا، پھر اس کی اجرت نہیں دی۔
حَدَّثَنِي بِشْرُ بْنُ مَرْحُومٍ حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ سُلَيْمٍ عَنْ إِسْمَاعِيل بْنِ أُمَيَّةَ عَنْ سَعِيدِ بْنِ أَبِي سَعِيدٍ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ عَنْ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ
قال قالَ اللَّهُ ثَلَاثَةٌ أَنَا خَصْمُهُمْ يَوْمَ الْقِيَامَةِ رَجُلٌ أَعْطَى بِي ثُمَّ غَدَرَ وَرَجُل بَاعَ حُرًّا فَأَكَلَ ثَمَنَهُ وَرَجُلٌ اسْتَأْجرَ أَجيرًا فَاسْتَوْفَى مِنْهُ وَلَمْ يُعْطِ أَجْرَهُ
Reference: Sahih Al Bukhari 2227