امام بخاری روایت کرتے ہیں: ہمیں عبدان نے حدیث بیان کی' انہوں نے کہا: ہمیں عبداللہ نے خبر دی' انہوں نے کہا: ہمیں یونس نے خبر دی از ابن شہاب' انہوں نے کہا: میں نے سعید بن المسیب سے سنا از حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:
اللہ تعالی یہود کو ہلاک کر دے' ان پر چربی حرام کی گئی تھی' انہوں نے اس کو فروخت کر کے اس کی قیمت کھالی۔
امام ابو عبداللہ بخاری نے کہا ہے کہ اللہ ان کو ہلاک کر دے۔ (التوبہ: ۳۰) اس کا معنی ہے: اللہ ان پر لعنت فرمائے' اٹکل پچو اور تک بندیوں سے غیب کی باتیں بتانے والے ہلاک کیے گئے۔ (الذاریات: ۱۰) اس میں بھی قتل کا معنی ہے 'ان پر لعنت کی گئی' اور "خراصون" کا معنی ہے: "کذابون"۔
حَدَّثَنَا عَبْدَانُ أَخْبَرَنَا عَبْدُ اللَّهِ أَخْبَرَنَا يُونُسُ عَنْ ابْنِ شِهَابٍ سَمِعْتُ سَعِيدَ بْنَ الْمُسَيَّبِ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ
أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ قاتل اللَّهُ يَهُودَ حُرِّمَتْ عَلَيْهِمْ الشُّحُوم فَبَاعُوهَا وَأَكَلُوا أَثْمَانَهَا
Reference: Sahih Al Bukhari 2224