امام بخاری روایت کرتے ہیں: ہمیں الحمیدی نے حدیث بیان کی' انہوں نے کہا: ہمیں سفیان نے حدیث بیان کی' انہوں نے کہا: ہمیں عمرو بن دینار نے حدیث بیان کی' انہوں نے کہا: مجھے طاؤس نے خبر دی' وہ بیان کرتے ہیں کہ انہوں نے حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہ کو یہ کہتے ہوئے سنا ہے کہ
حضرت عمر رضی اللہ عنہ کو یہ خبر پہنچی کہ فلاں شخص نے خمر (انگور کی شراب) فروخت کی ہے تو انہوں نے کہا: اللہ فلاں شخص کو ہلاک کر دے' کیا اس کو یہ معلوم نہیں تھا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا ہے: اللہ یہود کو ہلاک کر دے' ان پر چربی حرام کی گئی تھی' انہوں نے اس کو پگھلا کر فروخت کر دیا۔
حَدَّثَنَا الْحُمَيْدِيُّ حَدَّثَنَا سُفْيَانُ حَدَّثَنَا عَمْرُو بْنُ دِينَارٍ قَالَ أَخْبَرَنِي طَاوُسٌ أَنَّهُ سَمِعَ ابْنَ عَبّاسٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا
يَقُولُ بَلَغَ عُمَرَ بْنَ الْخَطَّابِ أَنَّ فُلَانًا بَاعَ خَمْرًا فَقَالَ قَاتَلَ اللَّهُ فُلَانًا أَلَمْ يَعْلَمْ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّم قَالَ قَاتَلَ اللَّهُ الْيَهُودَ حُرِّمَتْ عَلَيْهمْ الشُّحُومُ فَجَمَلُوهَا فَبَاعُوهَا
Reference: Sahih Al Bukhari 2223