Sub-Chapter (Baab)

Sahih Al Bukhari 2221

امام بخاری روایت کرتے ہیں کہ ہمیں زہیر بن حرب نے حدیث بیان کی‘ انہوں نے کہا: ہمیں یعقوب بن ابراہیم نے حدیث بیان کی‘ انہوں نے کہا: ہمیں میرے والد نے حدیث بیان کی از صالح‘ انہوں نے کہا: مجھے ابن شہاب نے حدیث بیان کی کہ عبید اللہ بن عبد اللہ نے کہا کہ ان کو حضرت عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما نے خبر دی‘ وہ بیان کرتے ہیں کہ

رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ایک مری ہوئی بکری کے پاس سے گزرے تو آپ نے فرمایا: تم نے اس کی کھال سے نفع کیوں نہیں اٹھایا؟ تو صحابہ نے کہا: یہ مردار تھی‘ تو آپ نے فرمایا: اس کا صرف کھانا حرام ہے۔

حَدَّثَنَا زُهَيْرُ بْنُ حَرْبٍ حَدَّثَنَا يَعْقُوبُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ حَدَّثَنا أبِي عَنْ صَالِحٍ قَالَ حَدَّثَنِي ابْنُ شِهَابٍ أَنَّ عُبَيْدَ اللَّهِ بْنَ عَبْدِ اللَّهِ أَخْبرهُ أَنَّ عَبْدَ اللَّهِ بْنَ عَبَّاسٍ رَضِيَ اللّهُ عنْهُمَا أَخْبَرَهُ

أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مَرَّ بِشَاةٍ مَيتَة فقالَ هَلَّا اسْتَمْتَعْتُمْ بِإِهَابِهَا قالُوا إِنَّهَا مَيِّتَةٌ قَالَ إِنَّمَا حَرُمَ أَكْلُها

Grade:

Reference: Sahih Al Bukhari 2221