Sub-Chapter (Baab)

Sahih Al Bukhari 2220

امام بخاری روایت کرتے ہیں: ہمیں ابو الیمان نے حدیث بیان کی‘ انہوں نے کہا: ہمیں شعیب نے خبر دی از الزہری‘ انہوں نے کہا: مجھے عروہ بن الزبیر نے خبر دی‘ ان کو حضرت حکیم بن حزام نے خبر دی‘ انہوں نے بیان کیا کہ میں نے کہا:

یا رسول اللہ! یہ بتائیے کہ میں زمانۂ جاہلیت میں کچھ کام بہ طور عبادت کرتا تھا‘ رشتہ داروں سے ملاپ رکھتا تھا‘ غلام آزاد کرتا تھا‘ صدقہ اور خیرات دیتا تھا‘ آیا ان کاموں میں میرے لیے کوئی اجر ہے؟ حضرت حکیم رضی اللہ عنہ نے بیان کیا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ تم نے جو گزشتہ نیکیاں کی ہیں‘ ان ہی کی وجہ سے تمہیں اسلام لانے کی توفیق حاصل ہوئی ہے۔

حَدَّثَنَا أَبُو الْيَمَانِ أَخْبَرَنَا شُعَيْبٌ عَنْ الزُّهْرِيِّ قَالَ أَخْبَرني عُرْوَةُ بْنُ الزُّبَيْرِ أَنَّ حَكِيمَ بْنَ حِزامٍ أَخْبَرَهُ

أَنَّهُ قَالَ يَا رَسُولَ اللَّهِ أَرَأَيْتَ أُمُورًا كُنْتُ أَتَحَنَّثُ أَوْ أَتحنّت بِهَا فِي الْجَاهِلِيَّةِ مِنْ صِلَةٍ وَعَتاقَةٍ وَصَدَقَةٍ هَلْ لِي فِيهَا أَجْرٌ قَالَ حَكِيمٌ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَسْلَمْتَ عَلى مَا سَلفَ لَكَ مِنْ خَيْرٍ

Grade:

Reference: Sahih Al Bukhari 2220