امام بخاری روایت کرتے ہیں: ہمیں عبدان نے حدیث بیان کی، انہوں نے کہا: ہمیں عبداللہ نے خبر دی، انہوں نے کہا: ہمیں یحییٰ بن سعید نے خبر دی، انہوں نے کہا: میں نے حضرت انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے سنا، از نبی صلی اللہ علیہ وسلم۔ ۔۔۔۔پیشاب پر پانی بہا دے (ح ' امام بخاری نے دوسری سند کی طرف تحویل کی:) اور ہمیں خالد نے حدیث بیان کی اور ہمیں سلیمان نے حدیث بیان کی از یحییٰ بن سعید، انہوں نے کہا: میں نے حضرت انس بن مالک سے سنا، انہوں نے بیان کیا:
ایک اعرابی آیا، اس نے مسجد کے ایک حصہ میں پیشاب کر دیا، پس لوگوں نے اس کو ڈانٹا تو نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے ان کو منع فرمایا، پس جب وہ پیشاب سے فارغ ہو گیا تو نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے حکم دیا کہ اس کے اوپر پانی کا ایک ڈول بہا دیا جائے۔
حَدَّثَنَا عَبْدَانُ، قَالَ أَخْبَرَنَا عَبْدُ اللَّهِ، قَالَ أَخْبَرَنَا يَحْيَى بْنُ سَعِيدٍ، قَالَ سَمِعْتُ أَنَسَ بْنَ مَالِكٍ، عَنِ النَّبِيِّ صلى الله عليه وسلم.
Reference: Sahih Al Bukhari 221