امام بخاری روایت کرتے ہیں: ہمیں قتیبہ نے حدیث بیان کی‘ انہوں نے کہا: ہمیں لیث نے حدیث بیان کی از ابن شہاب از عروہ از حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا‘ وہ بیان کرتی ہیں کہ
حضرت سعد بن ابی وقاص اور حضرت عبد بن زمعہ رضی اللہ عنہما کے درمیان ایک لڑکے کے متعلق جھگڑا ہوا‘ حضرت سعد نے کہا: یا رسول اللہ! یہ میرے بھائی عتبہ بن ابی وقاص کا بیٹا ہے‘ انہوں نے مجھے وصیت کی تھی کہ یہ میرا بیٹا ہے‘ آپ اس کی اس سے مشابہت دیکھئے اور حضرت عبد بن زمعہ نے کہا: یا رسول اللہ! یہ میرا بھائی ہے‘ میرے باپ کے بستر پر ان کی باندی سے پیدا ہوا ہے‘ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس کی مشابہت کی طرف دیکھا تو وہ واضح طور پر عتبہ کے مشابہ تھا‘ آپ نے فرمایا: اے عبد بن زمعہ! یہ تمہارا بھائی ہے‘ بچہ اس کا شمار ہوتا ہے جس کے بستر پر پیدا ہوا اور زانی کے لیے پتھر ہیں‘ اور اے سودہ بنت زمعہ! تم اس سے پردہ کیا کرو‘ پھر حضرت سودہ نے اس کو کبھی نہیں دیکھا۔
حَدَّثَنَا قُتَيْبَةُ حَدَّثَنَا اللَّيْثُ عَنْ ابْنِ شِهَابٍ عَنْ عُرْوَةَ عَنْ عَائِشَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا
أَنَّهَا قَالَ اخْتَصَمَ سَعْدُ بْنُ أَبِي وَقَّاصٍ وَعَبْدُ بْن زمْعَةَ فِي غُلَامٍ فَقَالَ سَعْدٌ هَذَا يَا رَسُولَ اللَّهِ ابْنُ أَخِي عُتْبَةُ بْنُ أَبِي وَقَّاصٍ عَهِدَ إِلَيَّ أَنَّهُ ابْنُهُ انْظُرْ إِلَى شبَههِ وَقَالَ عَبْدُ بْنُ زَمْعَةَ هَذَا أَخِي يَا رَسُولَ اللَّهِ وُلِدَ عَلَى فِرَاشِ أَبِي مِنْ وَلِيدَتِهِ فَنَظَرَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّه عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِلَى شَبَهِهِ فَرَأَى شَبَها بَيِنًا بِعُتْبَةَ فَقَالَ هُوَ لَكَ يَا عَبْدُ بْن زَمْعَةَ الْوَلَدُ لِلْفِرَاشِ وَلِلْعَاهِر الْحَجرُ وَاحْتَجِبِي مِنْهُ يَا سَوْدَةُ بِنْتَ زَمْعَةَ فَلَمْ تَرَهُ سَوْدَةُ قَطُّ
Reference: Sahih Al Bukhari 2218