Sub-Chapter (Baab)

Sahih Al Bukhari 2214

امام بخاری روایت کرتے ہیں: ہمیں محمد بن محبوب نے حدیث بیان کی انہوں نے کہا: ہمیں عبدالواحد نے حدیث بیان کی' انہوں نے کہا: ہمیں معمر نے حدیث بیان کی از زہری از ابو سلمہ بن عبد الرحمن از حضرت جابر بن عبد اللہ رضی اللہ عنہما، وہ بیان کرتے ہیں کہ

نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے ہر غیر منقسم مال میں شفعہ کو مشروع فرمایا، پس جب حدود قائم ہو جائیں اور راستے پھیر دیے جائیں تو پھر شفعہ نہیں ہو سکتا۔

ہمیں مسدد نے حدیث بیان کی، انہوں نے کہا: ہمیں عبدالواحد نے یہی حدیث بیان کی اور کہا: ہر اس چیز میں جو غیر منقسم ہو۔ عبدالواحد نے ہشام کی روایت کی متابعت کی ہے از معمر۔ امام عبدالرزاق کی روایت میں ہے: ”ہر مال میں“ (شفعہ مشروع ہے)۔ اس حدیث کی عبدالرحمن بن اسحق نے زہری سے روایت کی ہے۔

حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ مَحْبُوبٍ حَدَّثَنَا عَبْدُ الْوَاحِدِ حَدَّثَنَا مَعْمر عَنْ الزُّهْرِيِّ عَنْ أَبِي سَلَامَةَ بْنِ عَبدِ الرَّحْمَنِ عَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ رَضِي اللَّهُ عَنْهُمَا

قَضَى النَّبِيُّ صَلّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِالشُّفْعَةِ فِي كُل مالٍ لَمْ يُقْسَمْ فَإِذَا وَقَعَتْ الْحُدُود وَصُرِّفَتْ الطُّرُقُ فَلَا شُفْعَةَ

Grade:

Reference: Sahih Al Bukhari 2214