Sub-Chapter (Baab)

Sahih Al Bukhari 2212

امام بخاری روایت کرتے ہیں: مجھے اسحاق نے حدیث بیان کی‘ انہوں نے کہا: ہمیں ابنِ نمیر نے حدیث بیان کی‘ انہوں نے کہا: ہمیں ہشام نے خبر دی (ح) اور مجھے محمد نے حدیث بیان کی‘ انہوں نے کہا: میں نے عثمان بن فرقد سے سنا‘ انہوں نے کہا: میں نے ہشام بن عروہ سے سنا‘ وہ حدیث بیان کرتے ہیں از والدِ خود‘ انہوں نے حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا سے سنا‘ وہ بیان کرتی ہیں کہ

یہ آیت: اور جو (یتیم کا ولی) مال دار ہو وہ (ان کا مال کھانے سے) بچتا رہے اور جو حاجت مند ہو‘ وہ دستور کے موافق کھا لے۔ (النساء:۶) یتیم کے اس ولی کے متعلق نازل ہوئی ہے جو اس کی دیکھ بھال کرتا ہے اور اس کے مال کی اصلاح کرتا ہے‘ وہ اگر ضرورت مند ہو تو اس کے مال سے بہ قدرِ ضرورت کھا لے۔

حَدَّثَنِي إِسْحَاقُ حَدَّثَنَا ابْنُ نُمَيْرٍ أَخْبَرَنَا هِشَامٌ ح و حَدَّثَنِي مُحَمَّدُ بْنُ سَلَّامٍ قَالَ سَمِعْتُ عُثْمَان بن فَرْقَدٍ قَالَ سَمِعْتُ هِشَامَ بْنَ عُرْوَةَ يُحدِّثُ عَنْ أَبِيهِ أَنَّهُ سَمِعَ عَائِشَة رضِي اللَّهُ عَنْهَا

تَقُولُ وَمَنْ كَانَ غَنِيًّا فَلْيسْتَعْفِفْ وَمَنْ كَانَ فَقِيرًا فَلْيَأْكلْ بِالْمَعْرُوفِ أُنْزِلَتْ فِي وَالِي الْيَتِيمِ الَّذِي يُقِيمُ عَلَيْهِ وَيُصْلِحُ فِي مَالِهِ إِنْ كَانَ فَقِيرًا أَكَلَ مِنْهُ بِالْمَعْرُوفِ

Grade:

Reference: Sahih Al Bukhari 2212