امام بخاری روایت کرتے ہیں: ہمیں ابو الولید ہشام بن عبد الملک نے حدیث بیان کی‘ انہوں نے کہا: ہمیں ابو عوانہ نے حدیث بیان کی از ابی بشر از مجاہد از حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما‘ وہ بیان کرتے ہیں کہ
میں نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس تھا‘ اس وقت آپ جمّار کھا رہے تھے‘ پس آپ نے فرمایا: درختوں میں سے ایک درخت مردِ مومن کی طرح ہے‘ میں نے ارادہ کیا کہ میں کہوں: وہ کھجور کا درخت ہے‘ لیکن اس وقت میں سب سے کم عمر تھا‘ آپ نے فرمایا: وہ کھجور کا درخت ہے۔
حَدَّثَنَا أَبُو الْوَلِيدِ هِشَامُ بْنُ عَبْدِ الْمَلِكِ حَدَّثَنَا أَبُو عَوَانَةَ عَنْ أَبِي بِشْرٍ عَنْ مُجَاهِدٍ عَنْ ابْنِ عُمَرَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا
قَالَ كُنْتُ عِنْدَ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وهو يأكُلُ جُمَّارًا فَقَالَ مِنْ الشَّجَرِ شَجَرَة كَالرَّجُلِ الْمُؤْمِنِ فَأَرَدْتُ أَنْ أَقُولَ هِي النَّخْلَةُ فَإِذَا أَنَا أَحْدَثُهُمْ قَالَ هِيَ النَّخْلَةُ
Reference: Sahih Al Bukhari 2209