Sub-Chapter (Baab)

Sahih Al Bukhari 2202

امام بخاری روایت کرتے ہیں: ہمیں قتیبہ نے حدیث بیان کی از امام مالک از عبد المجید بن سہیل بن عبد الرحمن از سعید بن المسیب از حضرت ابو سعید الخدری و حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہما ‘ وہ بیان کرتے ہیں کہ

رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک شخص کو خیبر پر عامل بنایا‘ وہ آپ کے پاس بہت عمدہ کھجوریں لے کر آیا تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے پوچھا: کیا خیبر کی تمام کھجوریں ایسی ہیں؟ اس نے کہا: اللہ کی قسم! یا رسول اللہ! ہم یہ ایک صاع کھجوریں لیتے ہیں اور اس کے عوض دوسری کھجوریں دو صاع اور دو صاع کے عوض تین صاع دیتے ہیں‘ تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اس طرح نہ کرو‘ سب کھجوریں تم دراہم کے عوض فروخت کرو‘ پھر عمدہ کھجوریں دراہم کے عوض خریدو۔

حَدَّثَنَا قُتَيْبَةُ عَنْ مَالِكٍ عَنْ عَبْدِ الْمَجِيدِ بْنِ سُهَيْلِ بْنِ عَبْد الرَّحْمَنِ عَنْ سَعِيدِ بْنِ الْمُسَيَّبِ عَنْ أبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ وَعَنْ أَبِي هُرَيْرَة رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا

أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ اسْتَعْمَلَ رَجلا عَلَى خَيْبَرَ فَجَاءَهُ بِتَمْرٍ جَنِيبٍ فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّم أَكلّ تَمْرِ خَيْبَرَ هَكَذَا قَالَ لَا وَاللَّهِ يَا رَسُولَ اللَّهِ إِنَّا لَنَأْخُذُ الصَّاعَ مِنْ هَذَا بِالصَّاعَيْنِ وَالصَّاعَيْنِ بِالثَّلَاثَةِ فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لَا تَفْعَلْ بِعْ الْجَمْعَ بِالدّرَاهِم ثُمَّ ابْتَعْ بِالدَّرَاهِمِ جَنِيبًا

Grade:

Reference: Sahih Al Bukhari 2202