Sub-Chapter (Baab)

Sahih Al Bukhari 21

(امام بخاری روایت کرتے ہیں کہ) ہمیں سلیمان بن حرب نے حدیث بیان کی، انہوں نے کہا: ہمیں شعبہ نے از قتادہ از حضرت انس رضی اللہ عنہ حدیث بیان کی کہ نبی ﷺ نے فرمایا:

جس شخص میں تین خصلتیں ہوں، وہ ایمان کی مٹھاس کو پا لے گا: (۱) جس شخص کے نزدیک اللہ اور اس کا رسول اس کے ماسوا سے زیادہ محبوب ہوں (۲) جو شخص کسی بندہ سے صرف اللہ کے لیے محبت کرے (۳) جس شخص کو اللہ نے کفر سے نجات دی ہو، وہ اس کے بعد کفر میں لوٹنے کو اس طرح ناپسند کرتا ہو، جس طرح آگ میں ڈالے جانے کو ناپسند کرتا ہے۔

حَدَّثَنَا سُلَيْمَانُ بْنُ حَرْبٍ قَالَ: حَدَّثَنَا شُعْبَةُ، عَنْ قَتَادَةَ، عَنْ أَنَسٍ ﵁، عَنِ النَّبِيِّ ﷺ قَالَ

ثَلَاثٌ مَنْ كُنَّ فِيهِ وَجَدَ حَلَاوَةَ الْإِيمَانِ: مَنْ كَانَ اللهُ وَرَسُولُهُ أَحَبَّ إِلَيْهِ مِمَّا سِوَاهُمَا، وَمَنْ أَحَبَّ عَبْدًا لَا يُحِبُّهُ إِلَّا لِلهِ، وَمَنْ يَكْرَهُ أَنْ يَعُودَ فِي الْكُفْرِ - بَعْدَ إِذْ أَنْقَذَهُ اللهُ - كَمَا يَكْرَهُ أَنْ يُلْقَى فِي النَّارِ.

Grade:

Reference: Sahih Al Bukhari 21