Sub-Chapter (Baab)

Sahih Al Bukhari 2192

امام بخاری روایت کرتے ہیں: ہمیں محمد نے حدیث بیان کی (اور وہ ابن مقاتل ہیں)‘ انہوں نے کہا: ہمیں عبداللہ بن مبارک نے خبر دی‘ انہوں نے کہا: ہمیں موسیٰ بن عقبہ نے خبر دی از نافع از حضرت ابن عمر رضی اللہ عنھما از حضرت زید بن ثابت رضی اللہ عنہ‘ وہ بیان کرتے ہیں کہ

رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے العرایا میں اجازت دی ہے کہ ان (درخت کی کھجوروں) کا اندازہ کر کے ان کی ناپ کر بیع کی جائے۔

موسیٰ بن عقبہ نے کہا: العرایا‘ معین درخت ہیں جن کو تم کھجوروں کے عوض خریدتے ہو۔

حَدَّثَنَا مُحَمَّدٌ هُوَ ابْنُ مُقَاتِلٍ أَخْبَرَنَا عَبْدُ اللَّهِ أَخْبَرَنَا موسَى بْنُ عُقْبَةَ عَنْ نَافِعٍ عَنْ ابْنِ عُمَرَ عَنْ زَيْدِ بْنِ ثَابِتٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمْ

أنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسلّم رَخَّصَ فِي الْعَرَايَا أَنْ تُبَاعَ بِخَرْصهَا كَيْلًا

Grade:

Reference: Sahih Al Bukhari 2192