Sub-Chapter (Baab)

Sahih Al Bukhari 2191

امام بخاری روایت کرتے ہیں: ہمیں علی بن عبد اللہ نے حدیث بیان کی‘ انہوں نے کہا: ہمیں سفیان نے حدیث بیان کی‘ انہوں نے کہا: ہمیں یحییٰ بن سعید نے حدیث بیان کی‘ انہوں نے کہا: میں نے بشیر سے سنا‘ انہوں نے کہا: میں نے حضرت سہل بن ابی حثمہ رضی اللہ عنہ سے سنا‘ وہ بیان کرتے ہیں کہ

رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے درخت پر لگے ہوئے پھلوں کی خشک کھجوروں (چھواروں) کے عوض بیع سے منع فرمایا اور عریہ کی اجازت دی کہ اس کی اندازہ سے بیع کی جائے اور وہ (عریہ والے) تازہ کھجوریں کھائیں۔

سفیان نے دوسری بار کہا کہ آپ نے بیع عرایا میں گھر والوں کو اجازت دی ہے کہ وہ تازہ کھجوروں کی اندازہ سے بیع کر دیں‘ انہوں نے کہا: یہ برابر ہے۔ سفیان نے کہا: ان دونوں حدیثوں کا معنیٰ واحد ہے‘ سفیان نے بیان کیا کہ میں نے یحییٰ سے کہا: میں اس وقت کم عمر تھا جب اہل مکہ یہ کہتے تھے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے بیع العرایا کی اجازت دی ہے‘ انہوں نے کہا کہ اہل مکہ کو یہ کیسے معلوم ہوا؟ میں نے کہا: وہ لوگ حضرت جابر رضی اللہ عنہ سے روایت کرتے تھے‘ تو وہ خاموش ہو گئے۔ سفیان نے کہا: میری اس سے مراد تھی کہ حضرت جابر اہل مدینہ سے ہیں‘ سفیان سے پوچھا گیا: کیا ان کی حدیث میں یہ ذکر نہیں ہے کہ آپ نے درخت کے پھلوں کی بیع سے منع فرمایا ہے حتیٰ کہ ان کی پختگی ظاہر ہو جائے‘ انہوں نے کہا: نہیں!

حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ حَدَّثَنَا سُفْيَانُ قَالَ قَالَ يَحْيَى بْنُ سَعِيدٍ سَمِعْتُ بُشَيْرًا قَالَ سَمِعْتُ سَهْل بْنَ أَبِي حَثْمَةَ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ

نَهَى عَنْ بَيْعِ الثّمرِ بِالتَّمْرِ وَرَخَّصَ فِي الْعَرِيَّةِ أَن تُباعَ بِخَرْصِهَا يَأْكُلُهَا أَهْلُهَا رُطَبًا

Grade:

Reference: Sahih Al Bukhari 2191