Sub-Chapter (Baab)

Sahih Al Bukhari 2189

امام بخاری روایت کرتے ہیں: ہمیں یحییٰ بن سلیمان نے حدیث بیان کی، انہوں نے کہا: ہمیں ابن وہب نے حدیث بیان کی، انہوں نے کہا: ہمیں ابن جریج نے خبر دی از عطاء و ابی الزبیر از حضرت جابر رضی اللہ عنہ، وہ بیان کرتے ہیں کہ

نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے درخت پر لگے ہوئے پھلوں کی بیع سے منع فرمایا حتیٰ کہ وہ پک جائیں اور ان میں سے کوئی چیز دینار اور درہم کے بغیر فروخت نہ کی جائے سوائے بیع عرایا کے۔

حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ سُلَيْمَانَ حَدَّثَنَا ابْنُ وَهْبٍ أَخْبَرَنَا ابْنُ جُرَيْجٍ عَنْ عَطَاءٍ وَأَبِي الزُّبَيْرِ عَنْ جَابِرٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ

قَالَ نَهَى النَّبِيُّ صَلّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَنْ بَيْعِ الثَّمَر حَتَّى يَطِيبَ وَلَا يُبَاعُ شَيْءٌ مِنْهُ إِلَّا بِالدِّينَارِ وَالدِّرْهَمِ إِلَّا الْعَرَايَا

Grade:

Reference: Sahih Al Bukhari 2189