Sub-Chapter (Baab)

Sahih Al Bukhari 2181

امام بخاری روایت کرتے ہیں: ہمیں حفص بن عمر نے حدیث بیان کی‘ انہوں نے کہا: ہمیں شعبہ نے حدیث بیان کی‘ انہوں نے کہا: مجھے حبیب بن ابی ثابت نے خبر دی‘ انہوں نے کہا: میں نے ابو المنہال سے سنا‘ انہوں نے کہا:

میں نے حضرت البراء بن عازب اور حضرت زید بن ارقم رضی اللہ عنہما سے صَرف (سونے اور چاندی کی بیع) کے متعلق سوال کیا تو ان میں سے ہر ایک یہ کہتا تھا کہ یہ مجھ سے بہتر ہیں‘ پھر ان دونوں نے یہ کہا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے سونے اور چاندی کی ادھار بیع سے منع فرمایا ہے۔

حَدَّثَنَا حَفْصُ بْنُ عُمَرَ حَدَّثَنَا شُعْبَةُ قَالَ أَخْبَرَنِي حَبِيبُ بْنُ أبِي ثَابِتٍ قَالَ سَمِعْتُ أَبَا الْمِنْهَالِ قَالَ سَأَلْتُ الْبَرَاءَ بْنَ عَازِبٍ وَزَيْدَ بْنَ أَرْقَمَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمْ

نَهَى رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَنْ بَيْعِ الذَّهَب بالوَرِقِ دَيْنًا

Grade:

Reference: Sahih Al Bukhari 2181