Sub-Chapter (Baab)

Sahih Al Bukhari 2178

امام بخاری روایت کرتے ہیں: ہمیں علی بن عبد اللہ نے حدیث بیان کی‘ انہوں نے کہا: ہمیں ضحاک بن مخلد نے حدیث بیان کی‘ انہوں نے کہا: ہمیں ابن جریج نے حدیث بیان کی‘ انہوں نے کہا: مجھے عمرو بن دینار نے حدیث بیان کی کہ ابو صالح الزیات نے انہیں خبر دی‘ انہوں نے حضرت ابو سعید خدری رضی اللہ عنہ سے سنا کہ

دینار کی بیع دینار کے عوض اور درہم کی بیع درہم کے عوض (برابر برابر ہو)‘ ابو صالح نے کہا: میں نے حضرت ابو سعید سے کہا: حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما تو اس طرح نہیں کہتے‘ حضرت ابو سعید نے کہا: میں نے حضرت ابن عباس سے اس کے متعلق پوچھا تھا (کہ آپ جو دینار کی دینار کے عوض بیع کو کمی اور بیشی کے ساتھ جائز کہتے ہیں) تو آیا آپ نے یہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے سنا تھا یا آپ نے اس کو کتاب اللہ میں پڑھا تھا؟ انہوں نے کہا: میں ان میں سے کسی بات کا دعویٰ نہیں کرتا! اور آپ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو مجھ سے زیادہ جانتے ہیں‘ لیکن مجھے حضرت اسامہ رضی اللہ عنہ نے خبر دی کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: سود صرف ادھار بیع میں ہے۔

حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ حَدَّثَنَا الضَّحَّاكُ بْنُ مَخْلَدٍ حَدثنا ابْنُ جُرَيْجٍ قَالَ أَخْبَرَنِي عَمْرُو بْنُ دِينَارٍ أَنَّ أَبَا صَالِحٍ الزَّيَّاتَ أَخْبَرَهُ أنَّهُ سَمِعَ أَبَا سَعِيدٍ الْخُدْرِيَّ رَضي اللَّهُ عَنْهُ

أَخْبَرني أُسَامَةُ أَن النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيه وَسَلَّمَ قَالَ لا رِبًا إِلَّا فِي النَّسِيئَةِ

Grade:

Reference: Sahih Al Bukhari 2178