Sub-Chapter (Baab)

Sahih Al Bukhari 2176

امام بخاری روایت کرتے ہیں: ہمیں عبید اللہ بن سعد نے حدیث بیان کی‘ انہوں نے کہا کہ ہمیں میرے چچا نے حدیث بیان کی‘ انہوں نے کہا: ہمیں میرے بھتیجے زہری نے حدیث بیان کی از عم خود‘ انہوں نے کہا: مجھے سالم بن عبداللہ نے حدیث بیان کی از حضرت عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما‘ کہ حضرت ابو سعید نے اس کی مثل حدیث بیان کی از رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم‘

پس ان سے حضرت عبداللہ بن عمر نے ملاقات کی‘ سو ان سے کہا: آپ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے یہ کیسی حدیث بیان کرتے ہیں؟ حضرت ابو سعید نے کہا: صرف میں! میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ فرماتے ہوئے سنا ہے کہ سونے کی بیع سونے کے عوض برابر برابر ہو اور چاندی کی بیع چاندی کے عوض برابر برابر ہو۔

حَدَّثَنَا عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ سَعْدٍ حَدَّثَنَا عَمِّي حَدَّثَنَا ابْنُ أَخِي الزُّهْرِيِّ عَنْ عَمِّهِ قَالَ حَدَّثَنِي سَالم بن عَبْدِ اللَّهِ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عُمَر رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا أَنَّ أَبَا سَعِيدٍ الْخُدْرِيَّ حَدَّثَهُ مِثْلَ ذَلِكَ حَدِيثًا عَن رسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ

الذَّهَبُ بِالذَّهَبِ مِثْلًا بِمِثْلٍ وَالْوَرِقُ بالْوَرِقِ مِثْلًا بِمِثْلٍ

Grade:

Reference: Sahih Al Bukhari 2176