امام بخاری روایت کرتے ہیں: ہمیں صدقہ بن الفضل نے حدیث بیان کی، انہوں نے کہا: ہمیں اسماعیل بن علیّہ نے خبر دی، انہوں نے کہا: مجھے یحییٰ بن ابی اسحاق نے حدیث بیان کی، انہوں نے کہا: ہمیں عبدالرحمن بن ابی بکرہ نے حدیث بیان کی، انہوں نے بیان کیا کہ حضرت ابو بکرہ رضی اللہ عنہ نے کہا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:
سونے کو سونے کے عوض فروخت نہ کرو مگر برابر برابر اور چاندی کو چاندی کے عوض فروخت نہ کرو مگر برابر برابر اور سونے کو چاندی کے عوض اور چاندی کو سونے کے عوض جس طرح چاہو فروخت کرو۔
حَدَّثَنَا صَدَقَةُ بْنُ الْفَضْلِ أَخْبَرَنَا إِسْمَاعِيلُ بْنُ عُلَيَّةَ قَالَ حدَّثَنِي يَحْيَى بْنُ أَبِي إِسْحَاقَ حَدَّثَنَا عبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ أَبِي بَكْرَةَ قَالَ قَالَ أَبُو بَكْرَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ
قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لَا تَبيعُوا الذَّهَبَ بِالذَّهَبِ إِلَّا سَوَاءً بِسَوَاءٍ وَالْفِضَّةَ بِالْفِضَّةِ إِلَّا سَوَاءً بِسواءٍ وَبِيعُوا الذَّهَبَ بِالْفِضَّةِ وَالْفِضَّة بِالذَّهَبِ كَيْفَ شِئْتُمْ
Reference: Sahih Al Bukhari 2175