Sub-Chapter (Baab)

Sahih Al Bukhari 2171

امام بخاری روایت کرتے ہیں: ہمیں اسماعیل نے حدیث بیان کی‘ انہوں نے کہا: ہمیں امام مالک نے حدیث بیان کی از نافع از حضرت عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما‘ وہ بیان کرتے ہیں کہ

رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے مزابنہ سے منع فرمایا‘ اور درخت پر لگی ہوئی کھجوروں کو خشک کھجوروں یا چھوہاروں کے عوض ناپ کر فروخت کرنے کو یا بیل پر لگے ہوئے انگوروں کو کشمش کے عوض فروخت کرنے کو مزابنہ کہتے ہیں۔

حَدَّثَنَا إِسْمَاعِيلُ حَدَّثَنَا مَالِكٌ عَنْ نَافِعٍ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عُمَرَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا

أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ نَهَى عَنْ المُزَابَنَةِ وَالْمُزَابَنَةُ بَيْعُ الثَّمَرِ بِالتَّمْرِ كَيْلًا وَبَيْعُ الزَّبِيبِ بِالْكَرْمِ كيلًا

Grade:

Reference: Sahih Al Bukhari 2171