امام بخاری روایت کرتے ہیں: ہمیں موسیٰ بن اسماعیل نے حدیث بیان کی' انہوں نے کہا: ہمیں جویریہ نے حدیث بیان کی از نافع از حضرت عبداللہ رضی اللہ عنہ وہ بیان کرتے ہیں کہ
ہم سواروں سے ملاقات کرتے تھے' اور ان سے طعام خریدتے تھے تو ہم کو نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے اس طعام کے فروخت کرنے سے منع فرمایا حتیٰ کہ ہم اس کو غلہ کی منڈی میں پہنچا دیں۔
امام بخاری نے کہا: اس سے مراد بازار کی بلند جگہ ہے جس کا عبیداللہ کی حدیث میں بیان ہے۔
حَدَّثَنَا مُوسَى بْنُ إِسْمَاعِيلَ حَدَّثَنَا جُوَيْرِيَةُ عَنْ نَافِعٍ عَنْ عَبد اللَّهِ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ
كُنَّا نَتَلَقَّى الرُّكْبَانَ فَنَشْتَرِي مِنْهُمْ الطَّعَام فَنَهَانَا النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسلّمَ أَنْ نَبِيعَهُ حَتَّى يُبْلَغَ بِهِ سُوق الطَّعَامِ
Reference: Sahih Al Bukhari 2166