Sahih Al Bukhari 215

امام بخاری روایت کرتے ہیں: ہمیں خالد بن مخلد نے حدیث بیان کی‘ انہوں نے کہا: ہمیں سلیمان نے حدیث بیان کی‘ انہوں نے کہا: مجھے یحییٰ بن سعید نے حدیث بیان کی‘ انہوں نے کہا: مجھے بشیر بن یسار نے خبر دی‘ انہوں نے کہا: مجھے حضرت سوید بن النعمان رضی اللہ عنہ نے خبر دی‘ انہوں نے کہا:

ہم خیبر کے سال رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ نکلے‘ حتیٰ کہ جب مقام الصہباء پر پہنچے تو ہمیں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے عصر کی نماز پڑھائی‘ جب آپ نماز پڑھا چکے تو آپ نے کھانے کی چیزیں منگوائیں‘ پس صرف ستو لائے گئے‘ پس ہم نے کھایا اور پیا‘ پھر نبی صلی اللہ علیہ وسلم مغرب کی نماز کے لیے کھڑے ہو گئے‘ پس آپ نے کلی کی‘ پھر آپ نے مغرب کی نماز پڑھائی اور وضوء نہیں کیا۔

حَدَّثَنَا خَالِدُ بْنُ مَخْلَدٍ، قَالَ حَدَّثَنَا سُلَيْمَانُ، قَالَ حَدَّثَنِي يَحْيَى بْنُ سَعِيدٍ، قَالَ أَخْبَرَنِي بُشَيْرُ بْنُ يَسَارٍ، قَالَ أَخْبَرَنِي سُوَيْدُ بْنُ النُّعْمَانِ‏.‏

قَالَ خَرَجْنَا مَعَ رَسُولِ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم عَامَ خَيْبَرَ، حَتَّى إِذَا كُنَّا بِالصَّهْبَاءِ، صَلَّى لَنَا رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم الْعَصْرَ، فَلَمَّا صَلَّى دَعَا بِالأَطْعِمَةِ، فَلَمْ يُؤْتَ إِلاَّ بِالسَّوِيقِ، فَأَكَلْنَا وَشَرِبْنَا، ثُمَّ قَامَ النَّبِيُّ صلى الله عليه وسلم إِلَى الْمَغْرِبِ فَمَضْمَضَ، ثُمَّ صَلَّى لَنَا الْمَغْرِبَ وَلَمْ يَتَوَضَّأْ‏.‏

Grade:

Reference: Sahih Al Bukhari 215