Sub-Chapter (Baab)

Sahih Al Bukhari 2158

امام بخاری روایت کرتے ہیں: ہمیں الصلت بن محمد نے حدیث بیان کی‘ انہوں نے کہا: ہمیں معمر نے حدیث بیان کی از عبداللہ بن عبدالواحد‘ انہوں نے کہا: ہمیں طاؤس نے حدیث بیان کی از والد خود از حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما‘ وہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:

(دیہات سے آنے والے) سواروں سے ملاقات نہ کرو اور شہری دیہاتی سے بیع نہ کرے۔

طاؤس نے کہا: میں نے حضرت ابن عباس سے پوچھا کہ اس ارشاد کا کیا معنی ہے: شہری دیہاتی سے بیع نہ کرے؟ انہوں نے کہا: اس کا معنی ہے: وہ اس کے لیے دلال (کمیشن ایجنٹ) نہ بنے۔

حَدَّثَنَا الصَّلْتُ بْنُ مُحَمَّدٍ حَدَّثَنَا عَبْدُ الْوَاحِدِ حَدَّثَنَا مَعْمر عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ طَاوُسٍ عَنْ أَبِيهِ عَنْ ابْنِ عَبَّاسٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا

قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لَا تَلَقَّوْا الرُّكْبَانَ وَلَا يَبِعْ حَاضِرٌ لِبَادٍ

Grade:

Reference: Sahih Al Bukhari 2158