Sub-Chapter (Baab)

Sahih Al Bukhari 2156

امام بخاری روایت کرتے ہیں: ہمیں حسان بن ابی عباد نے حدیث بیان کی‘ انہوں نے کہا: ہمیں ہمام نے حدیث بیان کی‘ انہوں نے کہا: میں نے نافع سے سنا‘ وہ حضرت عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے حدیث روایت کرتے ہیں‘ وہ بیان کرتے ہیں کہ

حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا اپنی باندی حضرت بریرہ رضی اللہ عنہا کی قیمت لگا رہی تھیں( تا کہ ان کو خرید کر آزاد کر دیں) اس اثناء میں نبی صلی اللہ علیہ وسلم نماز کے لیے (مسجد) تشریف لے گئے‘ پھر جب آپ تشریف لائے تو حضرت عائشہ نے کہا کہ (حضرت بریرہ کے مالکوں نے) اپنے لیے وَلاء کی شرط کے بغیر ان کو فروخت کرنے سے انکار کر دیا ہے‘ تب نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: وَلاء اسی کی ہوتی ہے جو آزاد کرتا ہے۔

راوی کہتا ہے: میں نے نافع سے پوچھا کہ حضرت بریرہ رضی اللہ عنہا کے شوہر آزاد تھے یا غلام؟ تو انہوں نے کہا: مجھے معلوم نہیں۔

حَدَّثَنَا حَسَّانُ بْنُ أَبِي عَبَّادٍ حَدَّثَنَا هَمَّامٌ قَالَ سَمِعْتُ نَافِعًا يُحَدِّثُ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عُمَرَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا

أَنَّ عَائِشَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا سَاوَمَتْ بَرِيرَةَ فَخَرَجَ إِلَى الصَّلَاةِ فَلَمَّا جَاءَ قَالَتْ إِنَّهُمْ أَبَوْا أَنْ يَبِيعُوهَا إِلَّا أَنْ يَشْتَرِطُوا الْوَلَاءَ فَقَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِنَّمَا الْوَلَاءُ لِمَنْ أَعْتَقَ

Grade:

Reference: Sahih Al Bukhari 2156