Sub-Chapter (Baab)

Sahih Al Bukhari 2155

امام بخاری روایت کرتے ہیں: ہمیں ابو الیمان نے حدیث بیان کی، انہوں نے کہا: ہمیں شعیب نے خبر دی از زہری، انہوں نے کہا کہ عروہ بن زبیر نے کہا کہ حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا نے بیان کیا کہ

میرے پاس رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم تشریف لائے، میں نے آپ سے ذکر کیا (کہ یہودی حضرت بریرہ کی ولاء کا سوال کرتے ہیں) تب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تم بریرہ کو خریدو اور آزاد کر دو، کیونکہ ولاء اس کی ہوتی ہے جو آزاد کرتا ہے، پھر شام کے وقت آپ کھڑے ہوئے اور آپ نے اللہ تعالیٰ کی ایسی ثناء کی جس کا وہ اہل ہے، پھر آپ نے فرمایا: ان لوگوں کا کیا حال ہے جو ایسی شرطیں لگاتے ہیں جو اللہ کی کتاب میں نہیں ہیں، جس شخص نے ایسی کوئی شرط لگائی جو اللہ کی کتاب میں نہیں ہے، سو وہ باطل شرط ہے خواہ وہ سو شرطیں لگائے، اللہ کی (کتاب کے موافق) شرط ہی حق دار ہے اور وہی معتمد ہے۔

حَدَّثَنَا أَبُو الْيَمَانِ أَخْبَرَنَا شُعَيْبٌ عَنْ الزُّهْرِيِّ قَالَ عُرْوَةُ بْنُ الزُّبَيْرِ قَالَتْ عَائِشَةُ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا

دَخَلَ عَلَيَّ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَذَكَرْتُ لَهُ فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ اشْتَرِي وَأَعْتِقِي فَإِنَّمَا الْوَلَاءُ لِمَنْ أَعْتَقَ ثُمَّ قَامَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مِنَ الْعَشِيِّ فَأَثْنَى عَلَى اللَّهِ بِمَا هُوَ أَهْلُهُ ثُمَّ قَالَ مَا بَالُ أُنَاسٍ يَشْتَرِطُونَ شُرُوطًا لَيْسَ فِي كِتَابِ اللَّهِ مَنْ اشْتَرَطَ شَرْطًا لَيْسَ فِي كِتَابِ اللَّهِ فَهُوَ بَاطِلٌ وَإِنِ اشْتَرَطَ مِائَةَ شَرْطٍ شَرْطُ اللَّهِ أَحَقُّ وَأَوْثَقُ

Grade:

Reference: Sahih Al Bukhari 2155