امام بخاری روایت کرتے ہیں: ہمیں اسماعیل نے حدیث بیان کی‘ انہوں نے کہا: مجھے امام مالک نے حدیث بیان کی از ابن شہاب از عبید اللہ بن عبد اللہ از حضرت ابو ہریرہ و حضرت زید بن خالد رضی اللہ عنہما‘ وہ بیان کرتے ہیں کہ
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے باندی کے متعلق سوال کیا گیا کہ جب وہ زنا کرے اور وہ محصنہ (یعنی مسلمان‘ پاک دامن‘ آزاد اور شادی شدہ) نہ ہو؟ آپ نے فرمایا: اگر وہ زنا کرے تو اس کو کوڑے مارو‘ اگر پھر وہ زنا کرے تو اس کو پھر کوڑے مارو‘ اور اگر وہ پھر زنا کرے تو اس کو فروخت کر دو‘ خواہ ایک رسی کے عوض۔
ابن شہاب نے کہا: مجھے معلوم نہیں کہ آپ نے تیسری بار فرمایا یا چوتھی بار فرمایا۔
حَدَّثَنَا إِسْمَاعِيلُ، قَالَ حَدَّثَنِي مَالِكٌ، عَنِ ابْنِ شِهَابٍ، عَنْ عُبَيْدِ اللَّهِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ، وَزَيْدِ بْنِ خَالِدٍ ـ رضى الله عنهما ـ
أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم سُئِلَ عَنِ الأَمَةِ إِذَا زَنَتْ وَلَمْ تُحْصِنْ قَالَ " إِنْ زَنَتْ فَاجِلِدُوهَا، ثُمَّ إِنْ زَنَتْ فَاجِلِدُوهَا، ثُمَّ إِنْ زَنَتْ فَبِيعُوهَا وَلَوْ بِضَفِيرٍ ".
Reference: Sahih Al Bukhari 2153